(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اندرونی اور بیرونی انتشار سے نبردآزما غیر قانونی صیہونی ریاست نے ایک بارپھر لبنان اور ایران کو گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب ایران کی فوجی موجودگی کو برداشت نہں کیا جائے گا۔
غیر قانونی صیہونی ریاستی کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیردفاع اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز نے1997 میں جنوبی لبنان میں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ہاتھوں مارے جانے والے 73صیہونی فوجیوں کی یاد میں منعقد کردہ تقریب سے خطاب کے دوران ایک بار پھر لبنان اور ایران کو گیڈر بھبکی دیتے ہوئے حزب اللہ کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں کسی صورت ایک دہشتگرد تنظیم کو اقتدار میں نہیں آنے دے گا۔
بینی گینٹز نے بیان میں اپنے خوف کو چھپاتے اور لبنانی حکومت کو حزب اللہ کے خلاف اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا اگر شمالی سرحدوں پر اسرائیل کے ساتھ لبنانی مزاحمت کاروں کی کوئی جھڑپ ہوئی تو لبنانی حکومت کو اس کے انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ اس طرح کی کسی بھی جھڑپ میںعام شہریوں کو نقصان پہنچے گا، تل ابیب مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب ایران کی فوجی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کے ہاتھوں دو مرتبہ بدترین شکست کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے آئندہ کسی جنگ کا خطرہ مول لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے صہوینی حکومت کے فوجی امور کے ایک ماہر یوایف لموھر بھی کہہ چکے ہیںکہ حزب اللہ نے، اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بناکر صہیونی حکومت کی فوجی طاقت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔