(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رام اللہ میں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں دونو جوان دھاتی خول کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج منگل کے روز قابض ریاست میں رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبہ کفر ملک میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے دورا ن قابض صہیونی فوج کی جانب سےدھاتی خول میں لپٹی ربر کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا ، صہیونی فوج کی اندھا دھندگولیوں کا نشانہ بننے والے درجنوں افراد میں سے دو نوجوانوں کی ٹانگیں بری طرح زخمی ہوئیں۔
غاصب فوج اور فلسطینی باشندوں کے مابین جھڑپوں میں قابض فوج کی بے رحمانہ کارروائی کے دوران آنسو گیس کی بھاری مقدار کا بھی استعمال کیا گیاجس کے باعث علاقے میں رہائشیوں کو سانس گھٹنے کی تکلیف سے گزر نا پڑا۔