• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جولائی کے مہینے میں100 فلسطینی انتظامی قید کا شکار

جمعہ 02-08-2019
in خاص خبریں, رپورٹس, فلسطین
0
اسرائیلی فوج نے فلسطین اتھارٹی کے تین اراکین کو اغواء کرلیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو بلاجواز گرفتار کرنے اور انتظامی قید جیسے کالے قانون کے تحت جیل میں محبوس رکھنے کے سلسلے میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔گزشتہ ماہ 100  کے قریب فلسطینیوں کوصہیونی حکام کی جانب سے انتظامی قید کے تحت گرفتار کر کے قیدمیں رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

فلسطین کمیشن برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ ماہ جولائی میں اسرائیلی حکام نے 100 فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید کے تحت جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کیے اور ان میں وہ اسیران بھی شامل تھے جو پہلے سے ہی انتظامی قید کے تحت اسرائیلی جیلوں میں محبوس تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعدد فلسطینی قیدی جو گزشتہ چھ ماہ سے انتظامی قید میں تھے ،جولائی میں انکی سزا کی مدت ختم ہونے پر اسرائیلی حکام نے انکی سزا کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے انکی رہائی روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔جس کے باعث وہ واپس اپنے گھروں کو نہ لوٹ سکیں گے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مختلف اسرائیلی جیلوں میں 530 کے قریب ایسے فلسطینی قیدی اسیری  کی زندگی گزار رہے ہیں جو کہ انتظامی حراست کے تحت گرفتار کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ انتظامی قید کے تحت فلسطینیوں کو صرف شک کی بنیاد پر گرفتار کیا جاتا ہے اور ان پر نہ کوئی مقدمہ چلایا جاتا ہے نہ ان کے خلاف کوئی ثبوت مہیا کیا جاتا ہے  بلکہ بلاجواز ان کو طویل عرصے  کے لیے اسرائیلی جیلوں میں محبوس کر دیا جاتا ہے۔

Tags: جولائی کے مہینے میں100 فلسطینی انتظامی قید کا شکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.