(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کے فلسطینیوں پر حملے ، خاص طور پر کسانوں ، مزدوروںاور چرواہوں سمیت محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں پر اپنے ہی معاہدوں کی متعدد خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں محصور علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے خان یونس کے مشرق میں صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی کسانوں پر بلاجواز فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کھیتوں میں کام کرتےدرجنوں فلسطینی کاشت کار زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوجیوں نے ٹاوروں اور ٹینکوں سے کسانوں پر براہ راست فائر کیے جبکہ فائرنگ کے باعث افراتفری پھیلتے ہی صہیونی فوج نے کھیتوں اور آس پاس لوگوں پرگرینیڈ فائر کیے، جس سے کھیتوں اور کسانوں کونقصان پہنچا،جس کے بعد قابض فوج نےمزید خوف پھیلاتے ہوئے فلسطینیوں کو وہاں سے چلے جانے پرمجبور کردیا۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج کی ان کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کو پریشان کر نا اور انہیں ان کی زمینوں سے دست بردارکر نے کی دیرینہ سازشوں کا حصہ ہے۔