(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سفارتی دفتر کی افتتاحی تقریب میں جمہوری چیک کے وزیراعظم نے اسرائیلی وزیرخارجہ کے ہمراہ ربن کاٹ کر تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
گذشتہ روز جمہوری چیک کے وزیراعظم آندری بابیش نے صیہونی ریاست اسرائیل کا دورہ کیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتی دفتر جو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موجود سفارتکانے سے وابستہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ گابی اشکنازی بھی موجود تھے۔
افتتاح کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں بابیش نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے ، بیت المقدس میں کھولا جانے والا سفارتی مشن "جمہوریہ چکت کا ایک مکمل سفارتی مشن ہوگاجس مں ساےستی اور معاشی تعاون سمیت دیگر موضوعات سے متعلق بہت سارے معاملات طے کیئے جائیں گے اس مشن کا ایک مستقل عملہ ہوگا جو تل ابیب میں ہمارے سفارت خانے کی سربراہی میں کام کرے گا۔
صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ نے ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہا ہےمجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے اور دنیا اس سچائی کو سمجھ رہی ہے اور اس کے اعتراف میں اقدامات کررہی ہےمشرقی وسطیٰ درحقیقت میں بدل رہا ہے۔