(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں جمعہ اور ہفتے کو عائد کردہ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں، لاک ڈاؤن فی الحال جاری رکھا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد کردہ حکومتی اقدامات میں سے ایک اہم لاک ڈاؤن کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے اور ہفتے کے روز نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں ، ان دو دنوں میں کاروباری بندش سے انفکیشن کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انھوں نے کہا ، "یہ مناسب اقدامات ہیں ، اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بندش آنے والے دور میں بھی جاری رہنی چاہئے ، وبائی امراض کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے اور مناسب فیصلے اور اقدامات اٹھانا چاہئے۔”