(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی سلامتی کے خلاف کارروائی کا الزام ثابت نہ ہونے کے باوجود صیہونی فوجی عدالت نے فلسطینی کو دو سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ فلسطینی محمد شواقی کو اگست 2020 میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخیل کے مضافی علاقے سے صیہونی فوج نے حراست میں لیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ محمد شواقی صیہونی ریاست کی سلامی کے خلاف کارروائیوںمیں ملوث ہیں ، چند مہینے کیس اسرائیلی کی فوجی عدالت عوفر میں چلنے کے باوجود کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکتا تاہم اس کے باوجود نسل پرست ریاست کی فوجی عدالت نے فلسطینی باشندے کو دو سال قید اور بیس ہزار شیکل کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔