(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مظاہرین نے اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیز کے ساتھ توسیع پسندی اور غرب اردن کے ممکنہ الحاق کے منصوبے کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں سیکڑوں شہریوں نے صہیونی ریاست کی جانب سے غرب اردن پر عملداری کے اعلان کےخلاف اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے غرب اردن کے الحاق کے ایجنڈے کو انتخابات میں پیش کیا تھا جس کی وجہ سے وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے تاہم الحاق کےعمل کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے فی الوقت اس منصوبے کو ملتوی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ غرب اردن پر اسرائیلی عملداری کے خلاف اسرائیل میں بھی اختلاف دیکھنےمیں آرہے ہیں ، اسرائیلی وزیراعظم نین یاہو کے غرب اردن پر قبضے کے خلاف اسرائیلی سابق آرمی چیف اور وزیردفاع بینی گینٹز کے ساتھ اسرائیلی وزیرخارجہ گابی اشنکازی بھی اس فیصلے کے خلاف ہیں ۔