• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

تیونس اور اردن قضیہ فلسطین کیلئے اتفاق رائے کیلئے متحرک

بدھ 04-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
تیونس اور اردن قضیہ فلسطین کیلئے اتفاق رائے کیلئے متحرک
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تیونس اور اردن کا کہنا ہے کہ  اپنے ہی ملک سے بے دخل فلسطینیوں کے مسائل کے حل اور قضیہ فلسطین سے متعلق عرب ممالک کے موقف میں ہم آہنگی ضروری ہے،  ان ہی کوششوں کےتسلسل میں گزشتہ روز تیونسی پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوشی نے اردن کے دورے کے دوران عمان میں اپنے اردنی ہم منصب عاطف الطراونہ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ں دونوں رہ نماؤں کا کہنا تھا کہ اردن اور تیونس قضیہ فلسطین کے حوالے سے عرب ممالک کے موقف میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے، اس موقعے پر تیونس کی اسلام پسند جماعت تحریک النہضہ کے سربراہ علامہ راشد الغنوشی نے کہا کہ اردن نہ صرف ایک بڑا عرب ملک ہے بلکہ جغرافیائی اعتبار سے فلسطین کے پڑوس میں واقع ہونے کی بہ دولت یہ قضیہ فلسطین اور القدس کی دفاعی لائن پرکھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عاطف الطراونہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ہم نے دو طرفہ اقتصادی اور سیاسی تعاون اور قضیہ فلسطین کے حوالے سے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے پر بات چیت کی ہے۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عاطف طراونہ نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام عرب اور مسلمان ممالک فلسطین کے حوالے سے ایک موقف اختیار کریں

Tags: اردنتیونسراشد الغنوشیعاطف الطراونہفلسطینی پنا گیزنقضیہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.