• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

تمام عرب ممالک "صدی کی ڈیل” کے خلاف متحدہ ہوجائیں،کویتی پارلیمنٹ

ہفتہ 08-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
تمام عرب ممالک "صدی کی ڈیل” کے خلاف متحدہ ہوجائیں،کویتی پارلیمنٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  کویت کےپارلیمان نے تمام عرب ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے خلا ف متحد ہوجائیں۔

کویت کی پارلیمنٹ "مجلس امہ” نے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کیلئے پیش کردہ امریکا کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو فلسطینی قوم کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کا تاریخی دھوکہ  قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔

کویتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے کے خلاف اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت میں ایک قرارداد  بھی منظور کی گئی۔قرارداد پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم نے پڑھ کر سنائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کے حوالے سے کویتی پارلیمنٹ کے ارکان کا موقف واضح ہے۔

ہم اس ڈیل کو فلسطینی قوم کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہیں۔کویتی پارلیمنٹ نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق بالخصوص حق خود ارادیت، حق واپسی اور دیگر حقوق کی مکمل حمایت کی۔ قرارداد میں کویتی حکومت اور تمام عرب ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے امریکا کےحال ہی میں پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کے خلاف متحد ہوجائیں۔

Tags: امریکی منصوبہتاریخی دھوکہصدی کی ڈیلعرب اتحادفلسطینی قومکویتی پارلیمنٹمجلس امہمرزوق الغانم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.