(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف فلسطینی حمایت میں قراردادیں قبول کرلی ہیں۔
سویٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں کونسل کی 43 ویں نشست میں یہ قرارداد پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پیش کی جس کے بعد اس پر47 رکنی ممالک نے رائے دہی کی, اسرائیل مخالف اس قرارداد میں 36 نے اس کی حمایت ،2 نے اس کی مخالفت جبکہ9 غیر حاضر رہے ۔
قرارداد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ کا حقوق انسانی کمیشن اسرائیل کے اس نا جائز منصوبے پر ایک رپورٹ کونسل کی 46 ویں نشست میں پیش کرے گا۔ کونسل میں دوبارہ سے پاکستان کی جانب سے اسلامی تعاون تنظِم کی معرفت فلسطینی عوام کے تحفظ حقوق پر مبنی ایک قرارداد پیش کی گئی جسے43 ووٹوں سے قبول کرلیا گیا۔
اسلامی تعاون تنظیم کی ایک دیگر قرار داد جو کہ گولان کی پہاڑیوں اور حقوق انسانی سے متعلق تھی اسے بھی 26 ووٹوں سے قبول کیا گیا۔