(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مجموعی طورپر 137 فلسطینی کورونا وائرس متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہوئے ، 2039 متاثر ہیں جبکہ 1150 کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوئےہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست شکاگو میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ایک فلسطینی صحافی مثقال سلیمان عید القاضی جاں بحق ہوگیا جس کے بعد بیرون ملک میں عالمی وباء کوروناوائرس سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔
بیرون ملک کورونا سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکا میں ہے جہاں اب تک 60 فلسطینی اس وباء کا شکار ہوکر جان کی بازی ہا ر گئے ہیں۔
بیان کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا کے مزید11مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد امریکا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 854 ہوگئی ہے۔