(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مصر میں رہائش پزیر 70 سالہ خاتون عالمی وباء کا شکار ہوکر خالق حقیقی سے جا ملیں ، بیرون ملک کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 151 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز مصر کے شہر قاہرہ میں مقیم ایک فلسطینی خاتون 70 سالہ میمی محمد حفنی ابو عاذرہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث دم توڑ گئی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ عالمی وباء سے اب تک بیرون ملک میں 151 فلسطینی جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ 2150 متاثرہ ہیں ۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق کورونا سے ہلاک اور متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکا میں ہے جبکہ اس کے بعد یورپ ہے جبکہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی فلسطینیوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں ۔