(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا میں مقیم ایک اور فلسطینی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگیا ہے جس کے بعد بیرون ممالک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزامریکا میں مقیم 70 سالہ حسن الشیخ عالمی وباء سے جاں بحق ہوگیا ہے اس سے قبل روس کے شہر ماسکو میں 64 سالہ فلسطینی ڈاکٹر جمال محمد خیراللہ کی وائرس سے انتقال کرنے کی خبر موصول ہوئی تھی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس ے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ اوراس کےبعد یورپ میں ہوئی ہیں جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی فلسطینی اس وباء سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔