(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کے واقعات پر تشویش ہے ، حکام کو سب کے تحفظ اور حقوق کو تقینی بنانا چاہئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ بیت المقدس میں مسلح غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی باشندوں پر حملے اور مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہا رکرتےہوئے کہا ہے کہ امریکا مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتے ہوئے تشدد سے سخت تشویش میں مبتلا ہے ، نفرت انگیز اور پُرتشدد نعرے لگانے والے انتہا پسند مظاہرین کی بیان بازی کو سختی سے مسترد کرنا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ ہم پر امن اور اتحاد کا مطالبہ کرتے ہیں ، اور حکام سے یروشلم میں سب کے تحفظ ، تحفظ اور حقوق کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہیں۔
ترجمان نیڈ پرائس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں سب کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنائے۔”