(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نگرانی میں بلدیہ نے فلسطینی باشندوں کے گھروں کو بلڈوزروں سے منہدم کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض فوج نے مقبوضہ فلسطین میں عناتا قصبے میں بلڈوزروں کے ساتھ السلام مضافاتی علاقے پردھاوا بول دیا جس کے نتیجےمیں قابض صہیونی فوج نے بڑے پیمانے پر فلسطینی آبادی پر چڑھائی کردی۔
صہیونی فوج کے اس اقدام کے بعد مقامی باشندوں نے پر زور احتجاجی مظاہرے کیے اور صہیونی فوج اور غاصب ریاست کے بلدیاتی ادارےکے خلاف نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج اور بلدیہ کی ملی بھگت سے فلسطینی باشندوں کے علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے ان کے گھروں کی مسماری کر دی جاتی ہے۔