(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں صہیونی عدالت فلسطینی باشندوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سالوں جیلوں میں قید رکھنے کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بھی بناتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی عدالت نے بیت المقدس میں قلندیا کیمپ کے رہائشی 19سالہ عمر یاسر کی صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست میں 9ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 4000 شیکل جرمانہ لگا دیا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی عقوبت خانوں میں فلسطینی نوجوان پرحراست کے دوران مختلف نوعیت کے جھوٹے مقدمات بناکر صہیونی جیل میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اب 9 ماہ کی توسیع کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔