(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر کو بیت المقدس میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد القشلہ حراستی مرکزمنتقل کیا جہاں انھیں کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز جمعرات کو قابض صیہونی ریاست کی جانب سے عائد کردہ مسجد اقصیٰ میں بہ جماعت نماز کی پابندی کے باوجود نماز ادا کرنے پر مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹرالشیخ عمرالکسوانی کو مقبوضہ بیت المقدس میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔
قابض صیہونی فوج نے الشیخ عمرالکسوانی کو حراست میں لینے کےبعد گھنٹوں تک حبس بے جا میں رکھا جبکہ بہ جماعت نماز کی ادائیگی کو جرم قرار دیتے ہوئے دیگر نمازیوں کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی ۔
قابض فوجی حکام کی حراست سے آزادی کے بعد الشیخ عمر الکسوانی کا کہنا تھا کہ ان سے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے اور نمازوں کے قیام کے بارے میں سوالات کیے گئے اور کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پرپابندی عاید کی جائے۔ا