• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بہادر فلسطینی طلسماتی مجاہد یحییٰ عیاش کی شہادت کا  25واں برس

منگل 05-01-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین, مقالا جات
0
بہادر فلسطینی طلسماتی مجاہد یحییٰ عیاش کی شہادت کا  25واں برس
0
SHARES
0
VIEWS

 یحییٰ عیاش اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے  مشہور ترین کمانڈر اور فلسطین میں غاصب صہیونیوں کے خلاف جدید انداز کے بم دھماکوں اور فدائی حملوں کے موجد شمار ہوتے ہیں اور یہ فلسطین کے پہلے نوجوان انجینیرہیں جنہوں نے صہیونی دشمن کے خلاف جہاد آزادی میں حصہ لیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

یحییٰ عیاش مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے صوبے سلفیت کے قصبے رافات میں 6مارچ 1966کو  پیدا ہونے والےوہ فلسطینی مجاہد جنہیں برزیت یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن ہونے کی سعادت حاصل کر نے والے اسلامی مزاحمتی  تحریک حماس کےعسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے  مشہور ترین کمانڈر اور فلسطین میں غاصب صہیونیوں کے خلاف جدید انداز کے بم دھماکوں اور فدائی حملوں کے موجد  بھی کہلائے جس کے باعث  قابض اسرائیلی انہیں ملک الموت کا نام بھی دیا کرتی تھی ۔

1992سے قابض حکام نے ان کا تعاقب اس وقت شروع کردیا جب کہ تل ابیب کے علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں یحییٰ عیاش کے ملوث ہونے  کے شواہد ملےاس کارروائی کے بعد  صہیونیوں پر یکے بعد دیگرے  کئی اور کامیاب حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں صہیونیوں  کو کیفر کردار تک پہنچانے کے پیچھے یحییٰ عیاش پیش پیش رہےاور متعدد اسرائیلی ہلاک اور زخمی  ہوئے۔

 

 1992 میں یحییٰ کی شادی ہوئی اور1 بیٹی  کے علاوہ  یحییٰ کی شہادت کے دو روز بعد ان کے ہاں ایک بیٹے نے جنم لیا جس  کانام ان کی نسبت سے یحییٰ عبداللطیف عیاش رکھا گیا۔

15 فروری 1994 کو ہونے والے الخلیل  میں واقع ابراہیمی مسجد کے قتل عام کے رد عمل پر انہوں نے عفولہ شہر میں  صہیونیوں کے بس اسٹاپ کو نشانہ بناتے ہوئے3 فوجی اور8 صہیونیوں کو جہنم واصل کیا تاہم 300صہیونی شرپسند اس کارروائی میں زخمی ہوئے۔

1994 میں ہی یحییٰ کی کارروائی جس میں ان کے ساتھی صالح نزال نے جسم پر بارودی  جیکٹ پہن کر خود کش دھماکے میں شہادت پائی اور 22صہیونیوں سے سر زمین فلسطین  کو پاک کر تے ہوئے  40 سے زائد صہیونیوں کو  زخمی کر نے کا باعث بنے تاہم اس کارروائی نے تو جیسے اسرائیلیوں میں آگ ہی لگادی صہیونی زندانوں میں قید حماس کے کارکنوں پر مزید وحشیانہ تشدد کی انتہا کردی گئی  تاکہ وہ یحییٰ کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کری اور ان کا سراغ مل سکے ساتھ  رافات قصبے کے ساتھ فلسطین میں یحییٰ کی تلاش کا کوئی کونا نہ چھوڑا گیا اسرائیلی وزیر اعظم اسحاق رابن برطانیہ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس آگیا اور ہر سمت صہیونی  اہلکار وں کی نفریاں یحییٰ عیاش کی بو سونگھتی پھر رہی تھیں سوال یہ تھا کہ یحییٰ آخر کہاں ہے ؟تاہم اسرائیلیوں کا یحییٰ کو زندہ یا مردہ کسی بھی حالت میں پکڑنے کا   ایک ہی ہدف رہ گیا مگر یحییٰ کی اسرائیل مخالف کارروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ اس شان سے آگے بڑھا کہ ان کے بعد ان کی زندگی اور صہیونیوں کے خلاف ان کی بہترین حکمت عملی اور منصوبہ سازی  پر مشتمل بم باری کی کامیاب کارروائیوں پر متعدد زبانوں میں کتابیں لکھی گئیں۔

 

مغربی کنارے میں شدید تعاقب کے نتیجے میں یحییٰ نے 1994 کے آخر میں اپنی سرگرمی کا مرکز غزہ کی پٹی میں منتقل کردیا جہاں  سے انہوں نے  اسرائیلی حکام سمیت پولیس فوج،اور تمام حساس اداروں کو ایسے جال میں کسا کہ مرکزی کردار یحییٰ  اسرائیلیوںکو ملک الموت دکھائی دیتےتاہم  یحییٰ عیاش کی خود کش بمباری منصوبوں  اور مختلف انداز سے بم دھماکوں میں صہیونیوں کی اتنی بڑی تعداد کو نقصان پہنچا کہ صہیونی ادارے یحییٰ کے سائے سے بھی خوف کھانے لگے اور ایک روز 5جنوری کی صبح اللہ رب العزت  کے بلاوے پر یحیی عیاش بالآخر شہادت کے عالیٰ مقام پر فائز ہوکر اپنی زندگی کا بھرپور مقصد پورا کر گئے۔

 

یحییٰ شہادت سے قبل اپنے ایک دوست کے گھر بیت لاہیا میں خفیہ طور پر  موجود  کبھی کبھار اپنے والد سے رابطے میں تھے جس کا سراغ لگا کر صہیونی  خفیہ ایجنسی شاباک  نے انکے فون کا پتہ لگا کر فون میں بارودی مواد نصب کیا جس کے دھماکے سے پھٹنے کے باعث یہ فلسطینی  طلسماتی مجاہد یحییٰ عیا ش ابدی نیند سو گیا۔

اس طلسماتی بے خوف اور بہادر فلسطینی مجاہد کی وفات پر ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے غزہ میں ان کے جنازے میں حصہ لیا اور احتجاجی مارچ فلسطین کے بہت سے علاقوں میں پھیل گیا۔دوسری جانب اسرائیلیوں  نےیحییٰ کے خوف سے گھٹتی ہوئ  سانسوں کے بحال  ہونے کا جشن منایا ،مگر یہ طے ہے کہ یحییٰ عیاش اپنے پیچھے ہزاروں یحییٰ عیاش چھوڑ گیا جو فلسطین کی آزادی تک صہیونیوں کی نسلیں تباہ کرتے رہیں گےجبکہ اپنی سائنسی معلومات اور تکنیکی مہارت سے فلسطینی تحریک مزاحمت کو جو  ایک نئی جہت  دی اس  کے بعد  قضیہ فلسطین کے لیے ان کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

Tags: صہیونی حکامصہیونی خفیہ ایجنسی شاباکفلسطینی شہیدمقبوضہ فلسطینیحییٰ عیاش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.