(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) بھارت اسرائیل کے نقشے قد م پر چلتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہورہا ہے جو اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں کررہا ہے۔
ملائیشیا کنسلٹیٹوکونسل فار اسلامک آرگنائزیشن کے صدر عزمی عبدالحمید نے فلسطین فاؤنڈیشن کے زہر اہتمام ویبنار برائے فلسطین اور کشمیر سےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں ، یہ دونوں مذہبی جنونی ممالک آپس میں اشتراک کررہے ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ بھارتی فوجیوں کی ٹریننگ کے کئی سیشنز اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کرتی ہیں۔
اور یہ دونوں ممالک، بھارت ہندوتوا کے منام پر جبکہ اسرائیل صہیونیت کے نام پر مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کررہےہیں یہ دونوں دہشتگرد ممالک انسانی حقوق کے سنگین جرائم میں ملوث ہیں ا س لئے ان دونوں ریاستوں کے خلاف مزاحمت جائز ہے۔