(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹر ستارہ ایاز کالسطین فاؤنڈیشن کے زہر اہتمام ویبنار برائے فلسطین اور کشمیر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر خطے میں امن اور استحکام کیلئے بے حد ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ بین الاقوامی کمیونٹی اس مسئلے کو اسقدر سنجیدگی سے نہیں لے رہی جیسا کہ اس کا حق ہے۔
ان دونوں ممالک میں ہونے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور قتل عام پر عالمی برادری خاموشی کا مظاہرہ کررہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
انھو ں نے کشمیر اور فلسطین میں بھارتی اور صہیونی جنگی جرائم پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تذیل پر بعض مسلم ممالک کی جانب سے آواز اٹھائی جاتی ہے لیکن اقوام متحدہ میں ہم اس کے خلاف اس طرح کے اقدامات نہیں کررہے ہیں جس کا یہ مسئلہ متقاضی ہے ہمیں بھارتی اورصہیونی جرائم پر مشترکہ لائحہ عمل اپنا نا ہوگا ۔