(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) تقریبا 1،500 برطانوی یہودیوں نے وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر برائے یہودی آبادکاری تزیپی ہوٹو ویلی کو اسرائیل کی جانب سے لندن میں سفیر کی حیثیت سے تقرری کو مستر کریں کیونکہ لندن میں مقرر کردہ اسرائیلی وزیر ایک نسل پرست اور اشتعال انگیزرویے کی متنازعہ شخصیت ہیں۔
نعامود نامی یہودی تنظیم کی جانب سے وزیراعظم بورس جانسن کیلئے مرتب کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ” تزیپی ہوٹو ویلی ایک اشتعال انگیز سوچ کی متنازعہ شخصیت ہیں اسلئے اس قسم کی سیاست کی برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کہ برطانیہ کی حکومت اسرائیلی حکومت کو یہ پیغام بھیجے کہ اس سفیر کے خیالات نسل پرستانہ سوچ پر مبنی ہیں جو ناقابل قبول ہیں اس وجہ سے انھیں برطانیہ میں بہ بطور سفیر کی نامزدگی کو مسترد کردیا ہے۔