(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے خطے میں عراق اور یمن میں اپنی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے جن میں جدید ڈرون طیارے اور دور سے داغے جانے والے میزائل شامل ہیں۔
صیہونی ریاست کے معروف اخبار "یروشلم پوسٹ” کودیئے گئے اپنے انٹرویو میں سرائیلی فوج کے ترجمان جنرل ہائڈی زیلبرمین نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں پورا یقین ہے کہ ایران کی جانب سے انتقامی کارروائی کی جائے کی ، اسرائیل اس حوالے سے خطے میں تہران کے تصرفات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور اسے توقع ہے کہ ایران کا کوئی بھی ممکنہ حملہ عراق اور یمن سے ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ در پردہ تنازع میں لبنان اور شام ایران کا اولین دائرہ ہیں جب کہ عراق اور یمن دوسرا دائرہ ہیں، ایران نے خطے میں عراق اور یمن میں صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے جن میں جدید ڈرون طیارے اور دور سے داغے جانے والے میزائل شامل ہیں۔