(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیردفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے "جوہری منصوبے” کو روکنے کے لئے عالمی برادری کا انتظار نہیں کرے گا ، تل ابیب ضرورت پڑنے پر تنہاں کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔
امریکی چینل "فوکس نیوز” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صیہونی ریاست کے وزیردفاع اور سابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز نے "اگر دنیا انہیں (ایران) جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک لیتی ہے تو یہ بہت اچھا اقدام ہو گا لیکن اگر عالمی برادری ایسا کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو پھر ہمیں اپنے دفاع کیلئے کھڑا ہونا ہوگا اور ہم تنہا کارروائی کریں گے ۔
انھوں نے کہا کہ ایران کو جوہری منصوبے سے روکنے کیلئے ہم نے ایران کے اندر کئی اہداف کا تعین کر لیا ہے جن کو نشانہ بنانے کا مقصد ایران کو جوہری صلاحیت کے حصول سے روکنا ہے ۔
شام میں ایرانی اہداف پر حملوں کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے غالب گمان ظاہر کیا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔