(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصر میں امریکی یونیورسٹی کے زیراہتمام سابق اور موجودہ سفارت کاروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کانفرنس ہال اسرائیل مردہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قائم امریکی یونیورسٹی کے زیراہتمام سابق اور موجودہ سفارت کاروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کا آغاز ہوتے ہی یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء نے امریکی سابق اور حالیہ سفارتکاروں کے سامنے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے خلاف اسرائیل مردہ آباد کے نعرے لگائے ۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکی یونیورسٹی کی کانفرنس کے موقع پرسیکڑوں طلباء نے احتجاجی جلوس نکالا اس موقع پر امریکا کے مصرمیں سابق سفیر ڈینیل کرٹزر اور فرینک ویزنر بھی موجود تھے۔
صیہونی ریاست کے خلاف طلباء کے مظاہرےکی تصاویر اور فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں طلباء کو اسرائیل کے خلاف سخت مشتعل دیکھا جاسکتا ہے۔