(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کیلئے تعینات امارات کے پہلے سفیر نے صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت تجارتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست کیلئے تعینات پہلے سفیر 37 سالہ محمد آل خواجہ گذشتہ روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پہنچے جہاں ان کا استقبال اسرائیل کے وزیر برائے خارجہ امور گابی اشکنازی نے کیا۔
دونوں رہنماؤں نےملاقات کےدوران دوطرفہ تعلقات سمیت تل ابیب اور ابو ظہبی کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست کے قیام سے یہ پہلا موقع ہے جب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں اور محمد آل خواجہ پہلے سفیر ہیں جن کو اسرائیل میں تعینات کیا گیا ہے۔