(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی اثر رسوخ کو بڑھانے کیلئے صیہونی ریاست تیزی سے اپنے سازشی منصوبو پر عمل کررہی ہے ،حال ہی میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو نے القدس میں یہودیت کے فروغ کیلئے خطیر رقم جاری کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
اسرائیل کے ایک عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ انکشاف کیا ہے کہ القدس بلدیہ نے سیلیکون ویلی کے نام پر القدس میں تعمیراتی منصوبوں کے ایک بڑے سلسلے کی تیاری اور منصوبہ بندی کی ہے، اس منصوبے میں مشرقی بیت المقدس میں کئی بڑے ہوٹل، تجارتی مراکزاور دیگر تنصیبات شامل ہیں جبکہ فلسطینی باشندوں کو القدس سےبے دخل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر نت نئے انتقامی اور غیر انسانی حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔