(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الجزائر کی رکن پارلیمنٹ نے اسمبلی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ہر طرح کی کوشش کو مکمل طور پر روکنے کیلئے بل پیش کردیا۔
الجزائر کی ڈیموکریٹک نیشنل ریلی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ امیرہ سلیم نے فلسطینی نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے اسمبلی میں ایک قانونی مسودہ پیش کیا گیا ہے جو الجزائر کے ذرائع ابلاغ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کسی بھی قسم کی کوششوں کے فروغ دینے اور عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے سفارتی تعلقات کے حوالے سے کسی بھی خبر کووکو روکنے میں کردار ادا کرے گا ۔
انھوں نے کہا کہ الجزائر کی ریاست قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے بعض عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو مسترد کرتی ہے ، انھوں نے کہا کہ یہ مسودہ قانون ایک پارلیمانی اقدام ہے جو قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے غضب شدہ حقوق کی فراہمی کیلئے الجزائر کے اداروں کے وژن کی عکاسی کرتا ہے ، اور اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات کو یکسر مسترد کرتا ہے