(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نے فلسطینیوں میں مصالحت کے حوالے سے قطر کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ قطری حکومت فلسطینی قوم حمایت جار ی رکھے گی۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ان کے دوحہ میں ان کے محل میں اہم ملاقات کی۔
امیر قطر اور حماس کے وفد میں دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی تازہ صورت حال بالخصوص فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد کےقیام کے لیے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسماعیل ھنیہ نے 41 ویں خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے موقعے پرخلیجی ممالک میں مصالحت کے اعلان پر امیر قطر کو مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ فلسطینیوں میں مصالحت کے حوالے سے قطر کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔
حماس نے فلسطینیوں میں مصالحت کے حوالے سے قطر کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ قطری حکومت فلسطینی قوم کی حمایت کو جاری رکھے گی اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کےبعد فلسطینیوں میں مصالحت کا نیا عمل شروع ہوگا۔