(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے فلسطین سے ویڈیولنک کے ذریعے گفتگو ہوئی جس میں دونوں اعلیٰ حکام نے عالمی وباء کورونا وائرس کے غزہ میں پھیلاؤکے باعث ممکناء سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس” کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حماس کے کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے فلسطین نیکولائے میلا ڈینوف کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی ، اس دوران اسماعیل ھنیہ نے اقوامتحدہ کے امن مندوب برائے فلسطین کو عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونےوالی صورت حال اور محصور شہر غزہ میں صحت اور سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی آگاہ کیا ۔
امن مندوب نیکولائے میلا ڈینوف نے اس موقع پر اسماھیل ھنیہ کو یقین دلایا کہ اقوام متحدہ غزہ کے محصور اور نہتے عوام کو کورونا وائرس کی وباء سے بچانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کرے گا۔