• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسماعیل ھنیہ مختلف ممالک کے دوروں کیلئے پہلے مصر پہنچ گئے

منگل 03-12-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسماعیل ھنیہ مختلف ممالک کے دوروں کیلئے پہلے مصر پہنچ گئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سربراہ  مختلف ممالک کےاہم دوروں کیلئے گزشتہ روز مصر پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ مصری عہدیداروں سے ملاقات کے بعد دیگر ممالک کے دوروں پر روانہ ہوں گے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی  مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز "حماس” کے سیاسی شعبے  کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ مختلف ممالک کے دورے کے سلسلے  میں رافح سرحد کے ذریعے غزہ سے مصر پہنچے  جہاں انھوں نےمصری اعلیٰ حکام سےملاقاتیں کیں۔

ترجمان کے مطابق اسماعیل ھنیہ مصری حکام سے ملاقات کے بعد قطر ، ترکی اور روس کا دورہ کریں گے جہاں وہ قضیہ فلسطین  کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز اسلامی جہاد کا ایک وفد قاہرہ پہنچا ہے جہاں دونوں وفود مصری حکومت سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کریں گے۔

خیال رہےکہ فلسطینی تنظیموں کی طرف سے یہ وفود ایک ایسے وقت میں قاہرہ پہنچے ہیں جب دو ہفتے قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر تین دن تک مسلسل جارحیت مسلط کی تھی تاہم مصر کی مداخلت سے اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ غزہ میں کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی فوج نے ایک فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے ایک مقامی کمانڈر بہاء ابو العطاء کوبمباری کرکے اس کی اہلیہ سمیت قتل کردیا تھا۔ اسی روز اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے دوسرے رہ نما اکرم العجوری کو بھی  ہلاک کردیا تھا۔  تین دن تک غزہ کی پٹی پر جاری رہنے والے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں تین درجن فلسطینی شہید اور ایک سو سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: اسلامی جہاداسماعیل ھینہرافح سرحدغزہقاہرہقضیہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.