(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ جلد ازجلد قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچیں۔
گزشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ممتاز رہنما محمود الزھار نے عرب ٹی وی چینل "الغد”کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی جماعت کی اولین ترجیح ہے ، چاہتے ہیں کہ صیہونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کے حوالے سے جلد کسی نتیجے پر پہنچیں ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل میں مخلوط حکومت سازی تاحال جاری ہے تاہم اس معاہدے تک پہنچنے میں کئی ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو ممکن بنایا جاسکے ۔