(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جبریل الرجوب نے کہا کہ آئندہ انتخابات بیت المقدس میں اسرائیل کے خلاف ہوں گے۔
مقامی فلسطینی نشریاتی ادارےکی جانب سے منگل کے روز فتاح سنٹرل کمیٹی کے سکریٹری جبریل الرجوب کا بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جبریل الرجوب کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس کی ہدایات پر تحریک کے وفد کی قیادت کرتے ہوئےاگلے ہفتے سیاسی تنظیموں کے مابین انتخابی سلسلےاوراس سے متعلق سیاسی دھڑوں کے ساتھ طریقہ کار کے حوالے سے مکالمے کے لیے قاہرہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ ان جماعتوں میں حماس ہمارے ساتھ انتخابات میں جارہی ہے، اور کوئی طاقت بھی ان کو روکنے کے قابل نہیں ہوگی جو کہ ہمارے اتحاد کی بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ فتاح سنٹرل کمیٹی کے ایک رکن حسین الشیخ کی جانب سے گذشتہ روز ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا گیا ہےکہ صدر نے الرجوب کو قومی گفت و شنید کے لئے فتاح وفد کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی ہے جو آٹھ فروری کو قاہرہ میں شروع ہوگی۔