(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ دو ہفتوں کے دوران صیہونی فوج نے 161 بار فلسطینی علاقوں میں چھاپے مارے اور 157 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، 24 گھر مسمار اور 100 کے قریب فلسطینیوں کو بے گھر کیا۔
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق ‘اوچا’ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران قابض صیہونی فوج نے فلسطینی باشندوں کے ساتھ ریاستی دہشتگردی میں غیر معمولی تیزی کا اضافہ کیا ہے اور صر پانچ جنوری سے 18 جنوری کے دوران 161 بار فلسطینی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مارکی اور 157 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
اس دوران فلسطینیوں کی 24 املاک کو مسمار کیا جس کے نتیجے میں خواتین بزرگوں اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ۔
ان 12 دنوں کے دوران صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں پر تشدد حملے کیئے ، ان علاقوں میں غرب اردن کے علاقے المغیر، دیر جریر شامل ہیں جبکہ شمالی غرب اردن کے علاقے قلقیلیہ میں کفر قدوم میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر حملے بھی شامل ہیں جس میں 14 بچوں سمیت 79 فلسطینی زخمی ہوئے۔