(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی باشندوں پر زندگی تنگ کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا جاتا ، آج صبح اسرائیلی حکام نے بارش اور سیوریج کے پانی کو غزہ میں چھوڑیا جس کے باعث غزہ کی زرعی زمین زیر آب آگئی اور تیار فصلیں تباہ ہوگئیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام نے آج صبح اسرائیلی ڈیم اور سیورج کے پانی کو بھاری مشینوں کے ذریعے پمپ کرکے گزشتہ تیرا سالوں سے غیر قانونی محاصرے کا شکار شہر غزہ کے مشرقی علاقے الشجائیہ میں چھوڑ دیا جس کے باعث فلسطینیوں کی سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی اور تیار فصلوں کے ساتھ باغات تباہ ہوگئے ۔