(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست نے متحدہ عرب امارات میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا، امارات بھی جلد اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے خلیجی ملک متحدہ عرب امارات میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے اور اسرائیلی سفارتخانے میں ایتن نا ایح اسرائیل کے ناظم الامور کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری بھی دیدی ہے جس کے بعد امارات بہت جلد اپنے سفارتخانے کھولے گا ۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال اگست میں امریکا کی مدد سے متحدہ عرب امارات اور صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان "معاہدہ ابراہیم "طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے، معاہدے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مزید معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔