(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشنا حد تک اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،971 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 54,042 ہوگئی۔
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں صہیونی ریاست میں تیزی سے پھیلنے والی عالمی وباء پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک میں کورونا وائرس کے 1،971 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 54,042 ہوگئی ہے جن میں 257 کی حالت تشویشناک ہے ۔