(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 50سے زائد متاثرین کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 16 صیہونیوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 285 ہوگئی ہے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرین کی مصدقہ تعداد 17106 ہوگئی ہےجس میں سے 33 کی حالت تشویشاک ہے۔
رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کم سے کم 36 صیہونی فوجیوں کے بھی عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔