(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی سیکریٹری خارجہ نے صیہونی ہم منصب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں بھی کورونا وائرس سےبچاؤ کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
صیہونی ریاستی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن اور اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امریکی سیکریٹری خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کریں۔
امریکی سیکریٹری خارجہ کے مطالبے کے بعد صیہونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی سمیت دیگرممالک جنہوں نے اسرائیل سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی کی درخواست کی تھی انھیں "علامتی مقدار ” کی خوراک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینی طبی عملے کو اضافی خوراکیں فراہم کی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ فیصلہ روس سے وسیع مقدار میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین خریدنے اور فلسطینیوں تک اس کی رسائی روکنے کے بعد عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد صیہونی ریاست نے فلسطینیوں سمیت دیگر ممالک کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔