(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی تنظیم نے اسرائیل کو متنبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی صحافی الرماوی کو فوری اور غیر مشروط طور پرغیر قانونی انتظامی حراست سے رہا کرے۔
انسانی حقوق کی یورپی تنظیم یورو میڈمانیٹر کی جانب سے گزشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں ہونے والی غیر قانونی انتظامی گرفتاریوں میں عام شہریوں سمیت فلسطینی صحافیوں کی حراست کی مذمت کر تے ہوئے متنبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صحافیوں کو نشانہ بنانا بند کرے اور فوری اور غیر مشروط طور پر غیر قانونی انتظامی حراست کے تحت گرفتار کیے گئے فلسطینی صحافی علاء الرماوی کو رہا کرے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی ریاست کے حکم پررواں ماہ 21اپریل کی صبح تقریبا 2:30 بجے ، اسرائیلی فوج کے 12 یونٹوں نے پوری طرح سےاسلحہ سے لیس اہلکاروں نے 40 سالہ علاءالرماوی کے گھر پر دھاوا بول دیااور اہل خانہ سے علیحدہ کر نے کے بعدانہیں گھر میں ہی تشدد کرتے ہوئے پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد انہیں مغربی کنارے کے جنوب میں عتصیون صہیونی حراستی مرکز میں مزید تفتیش کے لئے لے جایا گیا اور ان کی اہلیہ میمونہ الرماوی کے مطا بق 4 روز تک جاری تفتیش کے دوران ان پر بد ترین تشدد کیا گیا۔
الرماوی قطری الجزیرہ مبشر ٹی وی نیٹ ورک کے رپورٹر اور مقامی پریس ایجنسی جمیدیا کے ڈائریکٹر ہیں۔