(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یونیورسٹی آف کیلیفورنیہ، لاس اینجلس میں طلبہ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی باشندوں کی منظم نسل کشی کررہی ہے۔
یونو رسٹی آف کیلیفورنیہ ، لاس اینجلس یوسی ایل اے کی طلبہ تنظیم نے تین مارچ کو ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست فلسطینیوں کی منظم نسل کشی میں مصروف ہے اور اس ضمن میں تمام بین الالقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
قرارداد میں تعلیمی ادارے پر زوردیا گیا ہے کہ وہ ایسی کمپنیوں سے خود کو الگ کرلیں جو کسی بھی قسم کے ظلم و ستم کرنےو الے ممالک کی کسی بھی سطح پر معاونت کرتی ہیں، جس میں اسرائیل سرفہرست ہے جو مقبوضہ فلسطین میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے۔