• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل حزب اللہ کی فوجی صلاحیت سےخوفزدہ

منگل 23-03-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل حزب اللہ کی فوجی صلاحیت سےخوفزدہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  اسرائیلی حکومتی نمائندے  نے کہا  ہے کہ حزب اللہ باقاعدگی سے حساس علاقے میں گشت کرتی ہے اور اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرتی ہے۔

صہیونی ریاست کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے نمائندے گیلڈ ایردان نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا  جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ مزاحمتی تحریک پر دباؤ بڑھائے۔

 اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے نمائندے کی جانب سےخط میں حزب اللہ کی فوجی صلاحیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ اور اس کی فوجی سرگرمیوں کو مسلسل مضبوط بنانے کے سنگین نتائج برآمد ہونے کا امکان ہے، جس میں دونوں فریقوں کے مابین بڑے پیمانے پر دشمنیوں کا دوبارہ آغاز بھی شامل ہے۔

گیلڈایردان نے  حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ (وہ) بلیو لائن کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر فوجی تنصیبات اور پوزیشنوں کا انتظام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حزب اللہ باقاعدگی سے اس علاقے میں گشت کرتی ہے اور اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر  اوری گارڈین نے حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں ممکنہ لڑائی کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ لگ بھگ 2 ہزار میزائل اور راکٹ فائر کیے جائیں گے۔

Tags: اسرائیلی فوجی ترجماناقوام متحدہحزب اللہسلامتی کونسلصہیونی حکومتگیلڈ ایردانلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.