• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل: ابوظہبی میں کاروباری فروغ  کی بڑے پیمانے پر کوششیں

بدھ 10-03-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل: ابوظہبی میں کاروباری فروغ  کی بڑے پیمانے پر کوششیں
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  اسرائیلی سفیر اور ابو ظہبی چیمبر کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین کاروبار کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا، کاروبار کی ترقی میں تعمیری کردار، وسیع تر تجارتی نیٹ ورک کے قیام اور کئی کلیدی شعبوں میں نئے سرمایہ کاری مواقع اجاگر کرنے میں اسرائیلی سفیر نے چیمبر کی کاوشوں کو سراہا  

تفصیلات  کے مطابق گذشتہ روز ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے ہیڈ آف مشن ایتان نائیہ نے یو اے ای چیمبرز کی فیڈریشن کے چیئرمین اور ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین محمد ثانی الرمیثی سے ملاقات کی جس میں  دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے ساتھ آئی ٹی، زرعی ٹیکنالوجی، آبی وسائل کے حل، قابل تجدید توانائی، صحت عامہ، طبی تحقیق اور دیگر شعبوں میں علاقائی اقتصادی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا –

 ثانی الرمیثی نے بتایا کہ ابوظہبی اور اسرائیل کی کاروباری برادریوں کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ و افزائش میں ان کا چیمبر ایک بھرپور معاون کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

  اس موقع پراسرائیلی سفیر ایتان نائیۃ نے کاروبار کی ترقی میں تعمیری کردار ، وسیع تر تجارتی نیٹ ورک کے قیام اور کئی کلیدی شعبوں میں نئے سرمایہ کاری مواقع اجاگر کرنے میں چیمبر کی کاوشوں کو سراہا  اور  ابوظہبی چیمبر اور اسرائیل کے اقتصادی شعبوں کے درمیان مشترکا تعاون کو فعال کرنے کی ضرورت  پر زور دیا  اوردونوں ممالک میں سرمایہ کاری ماحول کو مزید اجاگر کرنے کیلئے تجارتی وفود کی تشکیل کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی-

ایتان نائیہ نے دونوں ممالک  کے درمیان بی ٹو بی میٹنگز کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ وہ ایک دوسرے کی مارکیٹس تک رسائی پاسکیں اور پائیدار تجارتی شعبوں کو کھول سکیں جوکہ ذہانت ، تخلیق اور ڈیجیٹل سلوشنز پر مبنی ہوں-

Tags: ابوظہبیابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریاسرائیلاسرائیلی سفیر ایتان نائیۃمتحدہ عرب امارات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.