(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کو اس سے قبل دو بار ملتوی کیا جا چکا ہے اس لیے اب مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی۔
عرب نشریاتی ادارےکے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کےسرکاری دورے کا اعلان کیا گیا ہےجس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ دورہ 3 گھنٹے کی مختصر مدت پر مشتمل ہوگا۔
قابض ریاست اسرائیل میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بدترین صورت حال کے پیش نظر بہت سے اہم سرکاری وفود کی اسرائیل میں آمداور اسرائیل سے باہر جانے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے عالمی دنیا کا اسرائیل سے زمینی رابطہ متاثر ہوا ہے جس کی ایک مثال صہیونی وزیر اعظم کا دورہ امارات کو2 مرتبہ ملتوی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نےایک پریس کانفرنس میں عرب ممالک کے باضابطہ سرکاری دوروں کے حوالےسے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کو اس سے قبل دو بار ملتوی کیا جا چکا ہے اس لیے اب مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی۔