(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) معصوم بچوں کی گرفتاری کی وڈیو فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے مظالم کا کھلا ثبوت ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان لولو الخاطر کی جانب سے اسرائیلی حکام کے احکامات پر صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی بچوں پرڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم اور گرفتاری کے خلاف بیان جاری کیا گیا جس میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر پانچ کم سن بچوں کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والی ظالمانہ گرفتاری کی ویڈیو جس میں فلسطینی بچوں کی بے رحمی کے ساتھ گرفتاری کے واقعے کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تھی نے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ غیر قانونی صہیونی ریاست کے اداروں کی جانب سے فلسطینی بچوں پر مظالم کوئی حیرت کی بات نہیں کیونکہ قابض ریاست ہمیشہ دوہرے معیار پرعمل پیرا رہی ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل کی غیر قانونی جیلوں میں اس وقت 170 سے زائد فلسطینی بچے پابند سلاسل ہیں۔