(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے گورنر عدنان غیث کے گھر پر چھاپہ مارا ، اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے خاندان کے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح قابض صہیونی فوج کے "یمان یونٹ” کے اہلکاروں نےسلوان ضلع میں واقع مقبوضہ بیت المقدس کے مسلمان گورنر عدنان غیث کے گھر پر دھاوا بولا اور اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنایا ، اسرائیلی فوج کے چھاپے کے وقت گورنر عدنان غیث اپنے گھر پر موجود نہیں تھے ، اسرائیلی فورسز نے ان کے اہلخانہ کو زدوکوب کرتے ہوئے اہلخانہ سے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔
واضح رہے کہ گورنر عدنان غیث کو اس سے قبل متعدد مرتبہ اسرائیلی مظالم کے خلاف کھل کر بات کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم حالیہ اسرائیلی فوج کے ان کے گھر پر دھاوے اور اہلخانہ کو گرفتارکرنے کے حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں ہیں۔