(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج اور فلسطینی باشندوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 فلسطینی شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اریحا شہر کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم ہوئے جس کے نتیجے میں قابض فوج کی جانب سے دھاتی خول میں لپٹی ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں ۔
صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر متعدد شہری زخمی ہوئے تاہم 3 فلسطینی نوجوانوں کو شدید نوعیت کے ذخم آئے ۔
زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔