(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امن فوج کو لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اسرائیلی طیاروں کی طرف سے درندازی پر گہری تشویش ہے، اسرائیلی طیاروں کی دراندازی ناقابل قبول ہے۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی امن فوج "یونیفل” کے ترجمان جنرل اسٹیفانو ڈل کول نے لبنان میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف وررزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور لبنان کی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج "یونیفیل” کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اسرائیلی طیاروں کی طرف سے درندازی پر گہری تشویش ہے۔
انھوں نے کہا کہ یونیفیل نے یہ محسوس کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جو ناقابل قبول ہے ۔
واضح رہے کہ 11 اگست 2006ء کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان اقوام متحدہ نے جنگ بندی کرائی تھی جس کے لیے ایک قرار داد منظور کی گئی۔ قرارداد نمبر 1701 میں دونوں فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کریں۔