(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( اپوزیشن کی جانب سے حکومت سازی کیلئے فیصلوں میں کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے بعد اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ موجودہ ہنگامی حالات میں اپوزیشن کو حکومت کی تشکیل کے لیے مزید مہلت نہیں دی جاسکتی۔
صیہونی ریاست کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل’7′ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی بلیو وائٹ اتحاد کے سربراہ اور اسرائیلی آرمی کے سابق سربراہ بینی گینٹز حکومت کی تشکیل کے لیے صدر رؤوفين ريفلين کی طرف سے دی گئی مہلت میں حکومت کی تشکیل میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد صدر نے انہیں مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ہے۔
رؤوفين ريفلين نے بینی گینٹز کو بتایا ہے کہ موجودہ ہنگامی حالات میں انہیں حکومت کی تشکیل کے لیے مزید مہلت نہیں دی جاسکتی۔خیال رہے کہ صدر ریفلین کی طرف سے بینی گینٹز کو دی گئی مہلت گذشتہ شب ختم ہوگئی۔ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور بینی گینٹز کے درمیان مفاہمت نہیں ہوسکی۔ صدر کا کہنا ہے کہ وہ کنیسٹ کی کسی دوسری شخصیت کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دیں گے۔ وہ اکیس روز تک حکومت کی تشکیل کرنے کا مجاز ہو گا۔