• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی جیل سے فلسطینی قیدیوں کا فرار ، صہیونی حکام کی نیندیں حرام

منگل 07-09-2021
in خاص خبریں
0
اسرائیلی جیل سے  فلسطینی قیدیوں کا فرار ، صہیونی حکام کی نیندیں حرام
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کے فرار کے بعد صہیونی حکام بدترین ذہنی دباؤ میں ہیں ، جیلوں میں قید فلسطینیوں کو دوسرے جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

صیہونی ریاست کے عبرانی اخبار نےا پنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز چھ فلسطینی قیدیوں کی جانب سے اسرائیل کی فول پروف جیل کو فلمی انداز میں توڑے جانے کے واقع نے صہیونی جیل حکام سمیت حکومتی سطح پر بھی تناؤ پیدا کردیا ہے ۔

اسرائیل کی فول پروف سیکیورٹی والی جیل’جلبوع‘ سے چھ فلسطینی قیدیوں کے سرنگ کے ذریعے فرار کے بعد جیل میں موجود تمام فلسطینی قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس فیصلے میں سب سے پہلے جلبوع جیل کے قیدیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تعداد 400 کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے ، اسرائیلی حکام نے جیل میں مزید سرنگوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر جیل کو قیدیوں سے خالی کر دیا ہے اور جیل کی غیرمعمولی چھان بین کی جا رہی ہے۔اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ یونٹ نے جیل کی مکمل طورپر تلاشی شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف سخت سیکیورٹی میں قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ سوموار کے روز چھ فلسطینی قیدی جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہوگئے تھے۔ اسرائیلی حکومت اور فوج نے اس واقعے کے بعد مختلف جیلوں میں قید فلسطینیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔اسرائیل کی طرف سے جاری معلومات کے مطابق فرار ہونے والے قیدویں کی شناخت زكريا الزبيدي، يعقوب نفيعات،محمد قاسم عريده، يعقوب محمود قدري، أيهم فؤاد كمامجي اور محمود عبد الله عريده کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Tags: اسرائیلی جیلجیل’جلبوع‘صہیونی حکامعبرانی اخبارفول پروف جیلنیندیں حرام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.